آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دبئی ملی نغمے ’دل دل پاکستان ‘ سے گونج اٹھا

دبئی ملی نغمے ’دل دل پاکستان ‘ سے گونج اٹھا


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں معروف بینڈ ’جنون ‘ کا کنسرٹ پاکستان کے شہرہ آفاق ملی نغمے دل دل پاکستان سے گونج اٹھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے کنسرٹ کی ویڈیو اپلوڈ کی اور بتایا کہ کنسرٹ میں موجود پانچ ہزار سے زائد لوگوں نے مل کر ’دل دل پاکستان‘ گایا۔جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جنید جمشید آج ضرور سُن رہے ہوں گے۔جنون کے اس کنسرٹ میں کرکٹر شعیب ملک نے بھی شرکت کی تھی۔جمعے کو دبئی ڈیوٹی فری ٹینس اسٹیڈیم میں جنون کے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔

دل لگی سے مزید