• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام فن لینڈ کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) فن لینڈ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی پر وزیراعظم انتی رین نے استعفیٰ دیدیا ہے۔ حکومتی اتحاد میں شامل ایک جماعت نے ان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی تھی۔ سینٹر پارٹی نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا اور اس سلسلے میں دارالحکومت ہیلسنکی میں دو ہفتوں سے پوسٹل سروسز کی ہڑتال بھی جاری تھی، ہڑتال کا سلسلہ قومی ایئر لائن اور دیگر صنعتوں تک پھیل گیا تھا۔

تازہ ترین