• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 2 افراد کا قاتل اور بھتاخور گرفتار

کراچی میں پولیس نے رات گئے مختلف علاقوں سے دہرے قتل میں ملوث منشیات فروش اور ایک گینگ وار کے ملزم کو گرفتار کرلیا، جن سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سے دہرے قتل میں ملوث منشیات فروش صدام کو پولیس نے ساتھی سمیت گرفتار کیا۔ ملزم نے اگست میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2 افراد کو مخبری کے شبہ میں قتل کیا تھا۔

گرفتار ملزم صدام اپنے ساتھیوں سمیت خمیسو گوٹھ میں منشیات فروشی کرتا تھا۔ ساجد اور عثمان کو قتل کرنے کے بعد ملزم دادو فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران لیاری میں بغدادی سے گینگ وار شیراز کامریڈ گروپ کے ملزم عمیر عرف دبئی کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم قتل، اقدام قتل، بھتاخوری اور اغوا برائے تاوان میں ملوث ہے۔

تازہ ترین