• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر اورسابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے درمیان ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دونوں کا آپس میں طنز و مزاح جاری ہے جس سے اُن کے مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پہلے شعیب اختر نے علی ظفر سے گفتگو  کا آغاز کیا۔انہوں نے اپنے پیغام علی ظفر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سُنا ہے بڑا کرکٹر بن گیا ہے تُو؟

علی ظفر نے منفرد جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’سُنا ہے بڑی باؤلنگ کرواتے ہیں آپ؟

اس کے جواب میں شعیب اختر نے علی ظفر سے وقت اور جگہ معلوم کرلی اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ بلّے پر ایک بھی بال کھیل کے دکھا دیں۔

علی ظفر نے ایک گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے وقت کی ایک تصویر اپلوڈ کی اور کہا کہ میں گراؤنڈ میں آپ کا انتظار کررہا ہوں۔

ساتھ ہی علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ شعیب اختر کو 172 میل فی گھنٹہ کی  رفتار سے ایک بال وہ بھی کروائیں گے۔

شعیب اختر نے علی ظفر کو راک اسٹار کہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اچھی سی پریکٹس کرلیں۔

دونوں کی اس دلچسپ گفتگو کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب انجوائے کیا۔

ایک صارف نےعلی ظفر کی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ کا ذکر کرتےہوئے لکھا کہ ’طیفا حقیقی ٹربل کا شکار تو اب ہوئے ہیں۔‘

ایک صارف نے ویڈیو بنانے کی فرمائش بھی کرڈالی اور کہا کہ ’براہ کرم ویڈیو بھی بنائیں اور شیئر کریں۔

تازہ ترین