• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: جاپانی NGO سربراہ حملے میں زخمی، 5 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد کے قریب مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں جاپانی این جی او کے سربراہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے محافظ، ڈرائیور اور ایک مسافر سمیت 5 افغان ہلاک ہو گئے۔

افغان حکام کے مطابق واقعے میں مسلح افراد نے صبح سویرے جاپانی این جی او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیٹسو ناکا مورا کی کار کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ جلال آباد جا رہے تھے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ناکامورا کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ناکامورا 2008ء میں اپنے ایک جاپانی ساتھی کازو یو ایٹو کے اغوا اور قتل کے بعد افغانستان آئے تھے اور تب سے وہ ننگر ہار میں جاپانی این جی او کی سربراہی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: افغانستان، کابل میں کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک

افغان حکام کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمے داری کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں کچھ عرصے سے مختلف غیر ملکی امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، دارالحکومت کابل میں 24 نومبر کو اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے ایک امریکی امدادی کارکن کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین