• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولیم اور کیٹ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع

برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت متوقع ہے، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کرسمس کے موقع پر بچوں کی آمد سے متعلق باضابطہ اعلان کرکے 93 سالہ برطانوی ملکہ ایلزبتھ کو کرسمس کا تحفہ دے سکتے ہیں۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 2011 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے 3 بچے ہیں، جن میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے، بڑا بیٹا شہزادہ جارج 6 سال، بیٹی شہزادی شارلٹ 4 سال اور شہزادہ لوئس 19 ماہ کے ہیں۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہی جوڑے کے ہاں ایک بیٹے اور بیٹی کی ولادت متوقع ہے تاہم فی الحال اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن رواں سال اکتوبر میں 5 روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے۔

انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران وفاقی دارالحکومت میں صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں جبکہ اسکول اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا تھا۔

تازہ ترین