• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی میڈیا میں نیٹو کی 70ویں سالگرہ کے اجلاس میں امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ اور ایمانیول میکرون کے درمیان ہونے والی نوک جھوک پر تبصرے جاری ہیں،  جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر میکرون بہکی بہکی باتیں نہ کریں، فرانس سے زیادہ کسی کو بھی نیٹو کی ضرورت نہیں۔

لندن میں ہونے والے نیٹو اتحاد کی اپنی 70 ویں سالگرہ کے موقع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ریمارکس پر فرانسیسی ہم منصب ایمانیول میکرون پر سخت حملہ کیا۔

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے میکرون کے فوجی اتحاد کو انتہائی توہین آمیز اور انتہائی خطرناک قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس سے زیادہ کسی کو بھی نیٹو کی ضرورت نہیں ہے، ٹرمپ نے کہا کہ ’میں فرانس کو ٹوٹتا ہوا دیکھتا ہو۔‘

دوسری جانب میکرون نے ایک متنازعہ انٹرویو کے دوران گزشتہ ماہ دی اکانومسٹ میگزین کو بتایا تھا کہ ’ ہم فی الحال تجربہ کر رہے ہیں وہ نیٹو کی دماغی موت ہے۔‘

یہ اتحاد اب  ایک کنارے پر کھڑا ہے، اسے ا ب جیو پولیٹیکل طاقت کے طور پر اسٹریٹجک سوچ سے آگے بڑھنا چاہیے۔

تازہ ترین