• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلِ گمشدہ کی شان دار کامیابی کے بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے نامور پروڈیوسرز عبداللّہ کادوانی اور اسد قریشی جیو کی ایک اور دل موہ لینے والی کہانی ’’دیوانگی‘‘ لارہے ہیں۔

جیو کی ایک اور دل موہ لینے والی کہانی ’’دیوانگی‘‘


جیو انٹرٹینمنٹ کے کامیاب ڈارمے’دلِ گمشدہ ‘کے بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے نامور پروڈیوسرز عبداللّہ کادوانی اور اسدقریشی جیو کی ایک اور دل موہ لینے والی کہانی ’دیوانگی‘ لارہے ہیں۔ سعدیہ اختر کی خُوب صورت تحریر اور باکمال ڈائریکٹر ذیشان احمد کی زیرِ ہدایات تیار ہونے والے ڈرامے ’’دیوانگی‘‘ کے مرکزی کرداروں میں معروف اداکار دانش تیموراور اداکارہ حِبا بخاری جلوہ گر ہوں گی۔

جب کہ ڈارمے ’دیوانگی‘ کے دیگر اہم فن کاروں میں علی عباس، زویا ناصر، محمود اسلم، نِدا ممتاز، عصمت زیدی، نورالحسن، پروین اکبر اور حمیرا بانو شامل ہیں۔

’’دیوانگی‘‘ کی کہانی ایک پرجُوش لڑکی نگین فیاض کے گِرد گھومتی ہے، جو اپنی محنت کے ذریعے غربت کی زنجیروں کو توڑ کر زندگی میں کچھ بننا چاہتی ہے۔ بدقسمتی کے ان اندھیروں میں اس کی ملاقات منصور درانی سے ہوتی ہے جو بہت جلد ایک سیاستدان بننے والا ہوتا ہے اور اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

دونوں مشکل حالات میں آگے بڑھتے ہیں، جس کے باعث غلط فہمیاں اور ناکامیاں ان کے راستے کی رکاوٹ بن جاتی ہیں۔ تاہم غلط فہمیوں، جذباتی صورت حال اور زندگی کی تلخ حقیقتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کی محبت کا سفر جاری رہتا ہے۔

واضح رہے کہ ’کہیں دیپ جلے‘ ، ’رمزِ عشق‘ اور’ ڈر خدا سے ‘جیسی یادگار پروڈکشنز پیش کرنے والے معروف انٹرٹینمنٹ ہاؤس کی جانب سے ناظرین کے لیے ایک اور چونکا دینے والی کہانی’’دیوانگی‘‘ جلد ہی جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کی جائے گی۔

تازہ ترین