• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برائیڈل کٹیور ویک کانیا میلہ 6سے8دسمبر کوسجایا جائے گا

پاکستان کے سب سے بڑے برائیڈل فیشن ویک ’برائیڈل کٹیور ویک2019ء‘ کا نیا میلہ 6 سے 8 دسمبر 2019ء کو لاہور میں سجایا جائے گا۔

برائیڈل کٹیور ویک 2019ء کے موقع پر ملک کے 29 نامور اور اُبھرتے ہوئے ڈیزائنرز اپنے نئے انتخابات پیش کریں گے اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ بڑے نام بشمول صبا قمر، منال خان ، عدنان صدیقی، عائزہ خان ، سارہ خان ، عروہ حسین اور مروہ حسین کے علاوہ کئی دیگر نامور اداکارشو اسٹاپر کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔

اس سا ل پی ایچ بی سی ڈبلیو میںنیلوفر شاہد، فہد حسین، ماریہ بی ، عظمی بابر، مہدی، شمشہ ہاشوانی، منیب نواز ، ہنی وقار، عائشہ عمران ، المیرہ، کرن چوہدری، عائشہ فرید، احسن منیز وئیر، شنیئر، عمران راجپوت، ہمایوں عالمگیر، حارث شکیل، کوثر ساجد، نتاشہ یعقوب، رشی میلین، رائل ٹیگ، ریما احسن، سیم سارہ کٹیور، شیبا کپاڈیا، سوچاج، صدف عامر، ذیشان دانش، زونیا انوار اور ذکی مینز ویئراپنے اپنے مجموعے پیش کریں گے ۔

این پرو اینڈ این جینٹس 53 منتخب میل اور فی میل ماڈلز کے ساتھ انڈسٹری کے بڑے ستاروں کی گرومنگ اور میک اپ کے فرائض انجام دیں گے۔

پی ایچ بی سی ڈبلیو کی کوریوگرافی ونیزے احمد علی کریں گی جب کہ حمنیٰ عامر آفیشیل جیولری پارٹنر ہوں گی۔

’برائیڈل کیٹیور ویک ‘موثر اور روایتی عروسی انداز کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیزائنرز اور فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے حوالے سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔

گزشتہ 9 سالوں سے یہ پلیٹ فارم باصلاحیت افراد کو ان کی عروسی تخلیقات بشمول ملبوسات اور زیورات کے ساتھ ڈیزائنرز اور ماڈلز کے ساتھ اپنے فن کو عوام تک تفریح پہنچانے کے لیے سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

تازہ ترین