• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ مارکیٹنگ سمٹ، 4 پاکستانی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

کینیڈا میں منعقدہ ورلڈ مارکیٹنگ سمٹ میں چار پاکستانی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

  ورلڈ مارکیٹنگ سمٹ میں ملکی اور غیرملکی اداروں اور شخصیات کو کوٹلر ایوارڈز دیئے گئے، چار پاکستانی شخصیات بھی یہ شاندار ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

کینیڈا کے علاقے مِسّی ساگا کے مقامی حال میں منعقدہ اس بین الاقوامی سمٹ کے لیے کئی ماہ سے تیاریاں جاری تھیں۔

سمٹ کی چیف ایگزیکٹیو عائشہ ملک اور چیف آرگنائزر علی ڈوگر کی اس بین الاقوامی کاوش کو مِسّی ساگا کی میئر بونی کرومبی نے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے۔

ورلڈ مارکیٹنگ سمٹ اور کوٹلر ایوارڈ کی کینیڈا کی یہ پہلی تقریب تھی جسے عالمی مارکیٹنگ کے رہنماؤں اور ماہرین نے دنیا کا بڑا اور پُروقار پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔

سمٹ کی سی ای او عائشہ ملک اس کامیابی پر خوش اور انتہائی پرجوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں دو سال کی محنت کے نتیجے میں پاکستان کا سافٹ امیج بحال کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں۔

’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سمٹ کی بنیاد 2010ء میں رکھی گئی تھی اور اس کے بعد جاپان، کینیڈا، سنگاپور، ہندوستان، چلی، اٹلی، ترکی، بولیویا، بحرین سمیت بہت سے ممالک میں اس سمٹ کا انعقاد ہوتا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2019ء میں ڈبلیو ایم ایس اور فلپ کوٹلر ایوارڈز 25 ممالک اور اس کے بعد مستقبل میں پوری دنیا میں پھیلانے کی منصوبہ بندی ہے، اگلے مرحلے میں پاکستان کے شہر کراچی میں یہ ایونٹ منعقد کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

عائشہ ملک کا کہنا ہے کہ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے کیلوگ اسکول آف مینجمنٹ میں انٹرنیشنل مارکیٹنگ کے ممتاز پروفیسر اور ڈبلیو ایم ایس کے بانی پروفیسر فلپ کوٹلر کو بڑے پیمانے پر فادر آف ماڈرن مارکیٹنگ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، معروف جرائد میں 150 سے زیادہ مضامین کے مصنف اور 60 کتابیں بھی شائع کی جا چکی ہیں۔

اکیڈمیا اور کارپوریٹ دنیا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی مہمان مقرر لورا ریز، عالمی شہرت یافتہ مصنف اور ٹی وی شخصیت نے بھی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے مندوبین، سی ای اوز، ڈائریکٹرز، منیجرز، کاروباری مالکان، مارکیٹنگ، میڈیا، ٹیلی مواصلات کے پیشہ ور افراد کو انتہائی مفید معلومات فراہم کیں۔

ریئل اسٹیٹ، بینکنگ، مالیاتی صنعت، مقامی اور بین الاقوامی اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے سمٹ میں شرکت کی۔

سمٹ میں ڈیجیٹل دور میں جدت طرازی کے اثرات سے متعلق پینل پر تبادلہ خیال بھی ہوا، جس میں ڈاکٹر نوید سید، شیلڈن لیوی، سی ہنٹر میلبورن، نارونگساک (ٹیک) ٹونگاپانل، اویس قاسم اور جیمس براڈین شریک تھے۔

’ماسٹر آف سیرمنی‘ سمٹ کے طور پر شاندار پروفیشنلز منیجر ٹی ڈی تجزیات، ڈیجیٹل چینل ٹی ڈی آؤٹ میں استاد حرا فاطمہ اور نیورو سائنسز میں پی ایچ ڈی کے طالب علم عبداللّٰہ راجہ کا انتخاب کیا گیا۔

اس سمٹ میں جدید منصوبوں کے لیے تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور اس طرح غربت کے خاتمے اور امتیازی سلوک کے حالیہ اور مستقبل کے چیلنجوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

چیف آرگنائزر ورلڈ مارکیٹنگ سمٹ اور کوٹلر ایوارڈز کینیڈا علی ڈوگر نے سمٹ سے خطاب میں کہا کہ ’ہم نے ہوا چلائی ہے، اب ہمیں عالمی مارکیٹنگ اور برانڈنگ میں کینیڈا کو ایک بار پھر ایک ابھرتا ہوا ستارہ بنانا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹنگ اور نظم و نسق کے شعبے میں حقیقی مہارت حاصل کرنے اور اشتہار بازی، مارکیٹنگ ٹیموں اور افراد کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

پیٹر فونسیکا، ایم پی مِسّی ساگا ایسٹ، کِکس وِل، روبی ساہوٹا، ایم پی برامپٹن نارتھ، سونیا سدھو، ایم پی برمپٹن ساؤتھ، دیگر معززین، فیوجیفلم، آر بی سی، ٹیلس، کوسٹکو، پریمیر میٹرکس کے مندوبین نے بھی اس سمٹ میں شرکت کی۔

دیگر اہم مقررین میں ایف آر سی پی (ایڈن) یونیورسٹی آف کیلگری کے ہاٹچس برین انسٹی ٹیوٹ میں ایک متقی چیف سائنسدان اور دماغی خلیوں اور مائیکرو چپ کے مابین مواصلات کی سہولت فراہم کرنے والے پہلے پاکستانی ماہر نیورو سائنسدان ڈاکٹر نوید سید، کینیڈا میں سب سے بڑا کنڈومینیم بروکر سی ای او ملبورن گروپ سی ہنٹر مالبرن، فلپ کوٹلر آفس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ورلڈ مارکیٹنگ سمٹ گروپ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر ڈاکٹر فہیم کبریا، سی ای او ورلڈ مارکیٹنگ سمٹ گروپ، کوٹلر امپیکٹ کی شریک بانی اور کوٹلر فاؤنڈیشن کی بانی سعدیہ کبریا شامل تھے۔

دیگر مقررین میں فوجیفلم کینیڈا کارپوریشن کے صدر ہیڈیا کی سوسوڈا، ہورون کریک ترقیات کے نائب صدر رِک مارٹنز، ایک یارک یونیورسٹی کی پروفیسر مارکیٹر پلہوی سودھی، مریم این جی کی خصوصی مشیر چھوٹے کاروبار اور برآمدات کی وزیر اور ریرسن یونیورسٹی کے سابق صدر شیلڈن لیوی شامل تھے، سمٹ کے آخر میں ونرز کو ایوارڈز دیئے گئے۔

کوٹلر انوویشن ایوارڈز 2019ء کے فاتح سلیکون چپ پر انسانی دماغی سیل پلانٹ کرنے والے معروف پاکستانی نیورو سائنسدان ’ڈاکٹر نوید سید‘ قرار پائے۔

پی اینڈ سی بی مارکیٹنگ اور انشورنس رائل بینک آف کینیڈا کے ایس وی پی ’ایلن ڈیپنسیئر‘  کو سی ایم او آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

صحت اور تندرستی کا ایوارڈ سی ای او ولیشائر لیبارٹری کے پاکستانی ’غضنفر علی جاوا‘ کے حصے میں آیا، اسی طرح ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسیلنس ایوارڈ ’ایما ہی‘ گلوبل ڈائریکٹر سلیپ ایم کو ملا، ویژنری لیڈرشپ آف دی ایئر ایوارڈ ملبورن کے سی ای او اورصدر ملبورن گروپ ’سی ہنٹر ملبورن‘ کو دیا گیا۔

ٹیلی مواصلات ایوارڈ ٹیلس فنانشل سیلوشین کے ایس وی پی ’کیتھ نوگارا‘ جبکہ مارکیٹنگ اور برانڈنگ ایوارڈ ’بوب فروز‘ کو دیا گیا۔

انوویشن ایکسی لینس ایوارڈ ہائیڈروجنکس اخراج فری فریٹینگ اور انٹرٹینمنٹ ایکسی لینس ایوارڈ سی ای او ورند انٹرٹینمنٹ ’ورند شرما‘ کے حصے میں آیا۔

رئیل اسٹیٹ ایکسلینس ایوارڈ بروکر آف ریکارڈ سیو میکس ریئلٹی کے سی ای او ’رمن دعا‘ اور ’شاہد خواجہ‘ بروکر آف ریکارڈ شاہد خواجہ ریئل اسٹیٹ کارپوریشن بروکرج کو دیا گیا، آئی ٹی سروسز ایکسلینس ایوارڈ جسٹ انسٹرومینٹس کے صدر ’کنور دھنجال‘ کو ملا۔

فوڈ اینڈ بیوریج ایکسی لینس ایوارڈ اے اے گروپ آف کمپنیز کے صدر ’عتیق احمد‘ کو دیا گیا، ایجوکیشن ایکسی لینس ایوارڈ پیل کالج آف پروفیشنل اسٹڈیز کے شریک مالک اور صدر ’چترا لیکھا چترا پوٹنیس‘ کے حصے میں آیا۔

تقریب کے تمام شرکاء کو تعریفی شیلڈز، منتظمین کو تعریفی اور تعلیمی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے گئے۔

خوبصورت شام کی یہ رنگا رنگ تقریب خوب صورت رقص پرفارمنس اور ڈنر کے ساتھ تمام حاضرین کے دلوں پر نقش چھوڑ گئی۔

تازہ ترین