آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فرانس، یہودی قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی

مشرقی فرانس کے شہر اسٹراسبرگ کے قریب یہودی قبرستان میں 107 قبروں کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرقی فرانس میں اسٹراسبرگ سے قریب ویسٹوفن یہودی قبرستان میں 107 قبروں پر گزشتہ روز اینٹی سیمیٹک تحریریں ملی ہیں۔

مقامی انتظامیہ ’پریفیکچر‘ کے مطابق پولیس اس قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی کی واردات پر تحقیقات اور کاروائیاں کر رہی ہے ۔

واضح رہے کہ فروری 2019ء میں کوارٹزن ہائم کے یہودی قبرستان کی بہت سی قبروں کی بھی بے حرمتی کی گئی تھی ۔

فرانس کے وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹنر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس مکروہ اور گھناؤنے عمل کی مذمت کی ہے ۔

فرانس کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ مکروہ حرکتیں ہماری جمہوری اقدار کی توہین ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید