• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کی تیسری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کا آغازہوگیا


پاک بحریہ کے زیرِ انتظام تیسری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کا لاہور میں آغاز ہوگیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ رئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن کے مہمانِ خصوصی تھے۔

رئیر ایڈمرل زبیر شفیق نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی تمام بحری خطرات بشمول ریاستی و غیر ریاستی عناصر کے خطرات سے محفوظ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد بحری معیشت اور امور کی جانب توجہ مبذول کروانا ہے۔

رئیر ایڈمرل زبیر شفیق کا کہنا تھا کہ آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث اب دنیا زمینی ذخائر کی جگہ بحری ذخائر حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بحری حدود میں بیش بہا ذخائر موجود ہیں جن کو استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں یہ بھی کہا کہ میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ اور دیگر کاوشوں کے ذریعے پاک بحریہ ملک میں میری ٹائم آگہی بڑھانے کے لیے کوشاں ہے-


تازہ ترین