• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی روکنا چاہتی ہے، اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی روکنا چاہتی ہے، اکبر ایس بابر



پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اسکروٹنی کے عمل کو روکنا چاہتی ہے۔

کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن)  کا اجتماعی طور پر فیصلہ سنانے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، اجتماعی شادی کا تو سنا تھا مگر کبھی اجتماعی فیصلوں سے متعلق نہیں سنا ۔

انہوں نے کہا کہ ہر کیس کی نوعیت مختلف ہوتی ہے، عمران خان اسی وقت مقدمہ ہار گئے جب کیس رکوانے کی درخواستیں دیں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ میرا مقابلہ عمران خان سے نہیں بلکہ نظام سے ہے جبکہ یہ کیس بھی عمران خان اور ان کی پارٹی کی طرف سے بھاگنے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فیصلہ جلد نہیں آتا اور نیا الیکشن کمیشن تعینات نہیں ہوتا تو قانونی کارروائی کریں گے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے بے ہنگم بیانات سامنے آرہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی اسکروٹنی کاعمل روکنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین