• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارتخانے کا گھر تک ویزا ڈیلیوری سروس کا اعلان

پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانے نے امریکی ویزے کی درخواست دینے والے پاکستانی شہریوں کو انکا پاسپورٹ گھر بھجوانے کے حوالے سے ایک آپشنل ہوم ڈیلیوری سروس کی پیش کش کی ہے۔

جس کے تحت سات سو روپے (پاکستانی) کی ادائیگی پر پاسپورٹ اور ویزا پاکستان میں موجود کسی بھی پتے پر روانہ کیا جاسکے گا۔

بدھ کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں اس سروس جسے پریمیئم ڈیلیوری کا نام دیا گیا ہے اسے استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ درخواست جمع کرانے کے دوران اس آپشن کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین