• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


خیبرپختونخوا حکومت نے تیزاب گردی کے خلاف بل تیار کرلیا ہے، جسے منظوری کے لیے جلد صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ایسڈ اینڈ کرائم بل 2019 محکمہ سوشل ویلفیئر نے تیار کیا ہے، جس میں تیزاب پھینکنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ بل کے مطابق تیزاب پھینکنے سے زخمی ہونے پر مجرم کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

بل کے مطابق تیزاب گردی کے کیس کی تحقیقات ایس ایچ او کے عہدے سے کم کا کوئی بھی افسر نہیں کرے گا۔

بل میں تجویز دی گئی ہے کہ تحقیقات میں غفلت برتنے پر متعلقہ افسر کو 2 سال قید کی سزا دی جائے گی۔

مجوزہ بل میں حکومت کیس میں پیش ہونے والے گواہوں کو مکمل تحفظ اور متاثرہ شخص کو طبی اور مالی معاونت فراہم کرے گی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں تیزاب گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور اب تک کئی افراد اس کا شکار بن چکے ہیں جن میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین