• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باب ولس 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ سابق فاسٹ بولر نے انگلینڈ کی جانب سے 90 ٹیسٹ اور 64 ایک روزہ میچز کھیلے تھے۔

واضح رہے کہ باب ولس نے 18 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت بھی کی۔

انھوں  نے اپنے کیریئر کے دوران 90 ٹیسٹ میچز میں 325 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ  ایک روزہ میچوں میں 80 وکٹیں حاصل کیں۔

باب ولس نے 13 برس انگلینڈ کی نمائندگی کی ،اور کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی۔

باب ولس کے انتقال پر موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے انکے خاندان سے دلی   تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین