پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ معین خان نے مصباح الحق کو پی ایس ایل ٹیم میں عہدہ دینے کی مخالفت کردی۔ معین خان نےکہا کہ مصباح الحق پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ ہیں۔
انکا پی ایس ایل سے منسلک ہونا مناسب نہیں، یہ مفادات کا ٹکراو ہے۔مصباح الحق کے پی ایس ایل میں ایک ٹیم کے ڈگ پر ہونے سے پلیئرز پر اسکا اثر ہوگا۔
معین خان نے کہا کہ بڑے کھلاڑیوں کو اس طرح کی صورتحال میں ایک عہدے سے خود پیچھے ہٹ جانا چاہیے، جیسےدیگر کوچز کو پی ایس ایل میں عہدہ رکھنےسےمنع کیاگیا، ویسے ہی مصباح کومنع کریں۔
سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ مصباح الحق کو ایک ساتھ اتنے عہدے کیوں دے دیئے گئے ہیں۔