• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: باپ نے 5ماہ کی بچی کو چھت سے پھینک دیا

لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر بیوی سے جھگڑے کے بعد خاوند نے بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنی 5 ماہ کی بچی کو مبینہ طور پر چھت سے نیچے پھینک کر مار دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے شوہر اور اس کے بہنوئی کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی آر میں والٹن روڈ کی جیسیکا نے الزام لگایا ہے کہ اس کی 5 ماہ کی بچی بینش رو رہی تھی کہ اسکے خاوند کا بہنوئی سنی پطرس آ گیا، اس نے پوچھا کی بچی کیوں رو رہی ہے تو میں نے مذاق میں کہا کہ آپ کو دیکھ کر رو پڑی ہے۔

جس پر خاوند نوید اور اسکا بہنوئی مجھ سے لڑ پڑے اور بچی کو اوپر لے جاکر چھت سے پھینک دیا، زخمی بچی کو اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس نے نوید اور سنی پطرس کو گرفتار کر کے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔

تازہ ترین