• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل نے سپر لیگ کی تیاری شروع کردی، رومان کیساتھ پریکٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا ڈرافٹ جمعے کو قومی اکیڈمی لاہور میں ہورہا ہے۔شرجیل خان نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ فروری میں پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل کے لئے کئی کھلاڑیوں کی طرح ٹیسٹ بیٹسمین شرجیل خان کا نام بھی دو سال بعد ڈرافٹ میں شامل ہوگا۔ بدھ کو شرجیل خان نے یو بی ایل کمپلکس میں ساتھی کرکٹرز فخر زمان اور رومان رئیس کے ساتھ طویل پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ نیٹ پر رومان بولنگ اور شرجیل بیٹنگ کرتے رہے۔

تازہ ترین