• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینا ہوٹل اسلام آباد میں فوٹو گرافی کا مقابلہ،عرفان علی پہلے اور دلیپ پارنٹر دوسرے نمبر پر رہے

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) سرینا ہوٹل میں تین روزہ فوٹو گرافی مقابلے میں ضلع کرم خیبر پختونخوا کے عرفان علی پہلے نمبر پر آئے جبکہ نگرپارکر کے دلیپ پارنر دوسرے نمبر پر رہے۔ مقابلے میں جیوری کے فرائض معروف فوٹو گرافروجاہت ملک اور سید مہدی بخاری نے انجام دیئے۔ وجاہت ملک نے کہا کہ ڈسکور پاکستان مقابلے میں 400فوٹو گرافرز نے اپنی تصاویربھیجیں۔ مہدی بخاری نے کہا کہ مقابلےمیں پاکستان کے دور دراز علاقوں سے فوٹو گرافرز نے حصہ لیا ، جن میں بلوچستان ، اندرون سندھ اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ مقابلہ جیتنے والےفوٹوگرافر ز کی تصاویر کی سرینا ہوٹل میں ست رنگ آرٹ گیلری میں نمائش ہوگی۔ فوٹو گرافرز کو سرینا ہوٹل میں تحفے کے طور پردو دن کاقیام و طعام دیا جائے گا۔

تازہ ترین