• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، جاپانی NGO کی گاڑی پر حملہ، سربراہ 4 محافظوں سمیت ہلاک

 کابل /ٹوکیو (عرفان صدیقی /جنگ نیوز)مشرقی افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک جاپانی امدادی کارکن اور ان کے پانچ ساتھیوں کو ہلاک کردیا ہے۔افغان حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ بدھ کی صبح صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں پیش آیا۔طالبان نے ایک مختصر بیان میں اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے امریکی ریڈیو کو بتایا کہ ڈاکٹر تیتو نکامورا اور جاپان میڈیکل سروسز (جے ایم ایس) سے تعلق رکھنے والے ارکان پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ پراجیکٹ سائٹ جارہے تھے۔ جے ایم ایس غیر سرکاری تنظیم ہے۔ترجمان نے بتایا کہ غیر سرکاری تنظیم کے سربراہ نکامورا شدید زخمی ہوئے۔ انھیں شہر کے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ہلاک ہونے والوں میں ان کے افغان ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ شامل ہیں۔جاپانی وزیراعظم شنرو آبے نے طویل عرصے تک افغانستان میں خدمات انجام دینے پر نکامورا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تازہ ترین