• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ذوالفقار صحافیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرینگے، دلاور کاکڑ

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑنے بلوچستان کے صحافی شہزادہ ذوالفقار کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کابلامقابلہ صدرمنتخب ہونے پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہموصوف کی صحافتی خدمات سے بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے مرکزی میڈیا پر کوریج ملنے کی امیدیں پیدا ہوئی ہے اور اسی طرح ملک بھرکے صحافیوں کی نمائندگی کاحق اداکرتے ہوئے بہتراندازمیں ان کے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کوصدارت کاعہدہ حاصل کرنے کااعزازملا ہے جو باعث فخر ہے جس پر جمعیت علما اسلام بجا طور پر فخر محسوس کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہبلوچستان کے صحافیوں نے مشکل حالات میں بھی جانفشانی اورجذبے کیساتھ اپنے فرائض انجام دیئے اورکسی بھی مشکل کو اپنی راہ میں حائل ہونے نہیں دیا۔ اب مرکزی صدر شہزادہ ذوالفقار بلوچستان کے مسائل کے ساتھ یہاں کے غریب صحافیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

تازہ ترین