• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرگرآباد میں گھر یلو جھگڑوں سے تنگ خاتون بالائی منزل سے کود گئی

پشاور(کرائم رپورٹر) یکہ توت زرگر آباد میں گھریلو لڑائی جھگڑوں اور طعنوں سے دلبرداشتہ جوانسالہ خاتون مکان کی بالائی منزل سے کود گئی جسے گھر کے دیگر افراد نے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ مسماۃ شازیہ زوجہ بلال ساکن زرگر آباد نے زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ روز روز کے جھگڑوں اور طعنوں سے دلبرداشتہ ہوکر اُس نے خودکشی کا فیصلہ کیا اور مکان کی بالائی منزل پر چڑھ کر نیچے کود گئی جس کے نتیجہ میں وہ مرنے کے بجائے شدید زخمی ہوگئی جسے بعد ازاں گھر کے دیگر افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین