• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع نوشہرہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا

پشاور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے کہا ہے کہ ضلع نوشہرہ کو تجاوزات سے پاک کرنےاور لینڈ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ تین ڈیمالش سکواڈ بھی تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ انصاف کمیٹی ضلع نوشہرہ کے سابق چیئرمین سید سبز علی شاہ اور مصالحتی کونسل اکبر پورہ کے کوآرڈینیٹر حشمت اللہ خان کی قیادت میں معززین علقہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی حاکم نہیں بلکہ خادم ہو گی ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور مظلوموں کی داد رسی کی جائے گی عوام کے مسائل و مشکلات ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ضلع نوشہرہ کے تمام افسروں کے دروازے عوام کےلئے کھلے رہیں گے جبکہ عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے فوری کارروائی کی جائے گی
تازہ ترین