• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی منصوبہ عوام کے لئے بڑا عذاب بن گیا، ملک عدیل اعوان

پشاور(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کے رہنما اور پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے چیئرمین ملک عدیل اعوان نے کہا ہے کہ بی آر ٹی کے ذریعے پشاور کو تباہی و بربادی سے دو چار کردیا گیا ہے دو سال سے عوام کو آمدورفت کے سلسلے میں بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ٹریفک جامنگ روزمرہ کا معمول بن چکا ہے انہوں نے پشاور کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی طرف سے میٹروبس منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے جنگلہ بس قرار دیا جا رہا تھا اور یہ کہا جا رہاتھا کہ میٹروبس منصوبے پر خرچ ہونے والی اربوں روپے کی رقم اگر دوسرے منصوبوں پر خرچ کی جائے تو اس سے عوام کو فائدہ ہو گا تاہم سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک مخصوص وجوہاٹ کی بنا پر عمران نیازی کو بی آر ٹی منصوبے کی منظوری پر آمادہ کروانے میں کامیاب ہو گئے2017میں جب بی آر ٹی منصوبے پر کام کا آغاز کیا گیا تو اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ میٹروبس منصوبہ چھ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا اور میٹروبس منصوبہ عوام کے لئے عمران نیازی کا تحفہ ہو گا تاہم دو سال گزرنے کے بعد بھی اسے مکمل نہ کیا جا سکا2019میں موجودہ وزیراعلیٰ محمود خان کی طرف سے اسے23 مارچ تک مکمل کرنے کی نوید دیتے ہوئے کہا گیا کہ23مارچ کو اس کا افتتاح کیا جائے گا لیکن23مارچ کی بجائے اسے جولائی تک بھی مکمل نہ کیا جا سکا۔ جس کے بعد14اگست کو اس کے افتتاح کی نوید دی گئی لیکن حکمران تیسری بار بھی اپنا وعدہ پورا کر کے نہ دکھا سکے ۔ ملک عدیل اعوان نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت30ارب روپے سے بڑے کر110ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو سال کی تاخیر کی وجہ سے ہزاروں تاجروں و دکانداروں کو تین ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ملک عدیل اعوان نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پشاور تاجروں اور عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑے گی اور ان کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا۔
تازہ ترین