• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹر بن کر چوریاں کرنیوالا شخص گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ہاسٹل میں ڈاکٹر بن کر چوریاں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹر ز ہاسٹل کے ملازم سید محمد ولد نقیب حسین ساکن باڑہ نے رپورٹ درج کراتے تھی کہ نامعلوم ملزم نے اُس کے کمرہ سے موبائل فونز اور دیگر دستاویزات چوری کرلئے ہیں پولیس کے مطابق رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگا لیا گیا اور ایک کارروائی کے دوران ملزم مہر ولد گل نواز خان ساکن پٹوخیل کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
تازہ ترین