• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’جیش بھائی جوردار‘ میں رنویر سنگھ کی پہلی جھلک


بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’جیش بھائی جوردار‘ میں ان کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آ گئی ہے۔

رنویر سنگھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فلم کا پوسٹر شائقین کے ساتھ شیئر کیا ہے جس میں وہ ہیرو کے بجائے عام شخص کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔

فلم میں رنویر سنگھ کا نام جیش بھائی ہے جو گجرات کا رہنے والا ایک عام شہری ہے۔

رنویر سنگھ نے اپنے کردار کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ ’جیش بھائی ایک عام انسان ہے، لیکن جب اسے خطرناک صورتحال کا سامنا ہوتا ہے تو وہ کچھ غیر معمولی کر گزرتا ہے،‘’جیش بھائی ایک حساس اور ہمدرد انسان ہے جو عورتوں اور مردوں کے درمیان برابر حقوق پر یقین رکھتا ہے، ایسے معاشرے میں جو مردوں کے نظریات اور اعمال کی پاسداری کرتا ہے۔‘

فلم کے پوسٹر پر بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ چند خواتین اپنا منہ چھپائے رنویر سنگھ کے پیچھے کھڑی ہیں، اور رنویر سنگھ خواتین کے محافظ کے طور پر ان کے سامنے اپنے بازو کھولے کھڑے ہیں جیسے انہیں معاشرے سے بچا رہے ہوں۔

فلم ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا جبکہ فلم کا اسکرپٹ دوینگ ٹھاکر نے لکھا ہے جس کی تعریف کرتے ہوئے رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ فلم ناظرین کو ہنسانے کے ساتھ ساتھ سوچنے پر بھی مجبور کرے گی۔


تازہ ترین