• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


 ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر 11 ماہ کراچی کے شہریوں سے 71 کروڑ جرمانہ وصول کیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید مہر نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال میں اب تک کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کراچی کے شہریوں کے 31 ہزار سے زائد چالان کرکے اب 71 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا ہے اور اس سلسلے میں اب مزید تیزی کی جارہی ہے۔

وہ یہاں ایم اے جناح روڈ کے عیدگاہ چوک پر ہیلمٹ نہ پہننے اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی نئی مہم کا افتتاح کر رہے تھے۔

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی اور ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔

اس دوران کسی کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی، جو خلاف ورزی کرے گا چالان بھی کرائے گا اور جیل بھی جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرکے شہری حادثات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہم میں 4 ماہ کے دوران ساڑھے 4 لاکھ چالان کیے گئے تھے۔

رواں سال 31 لاکھ سے زائد چالان کیے گئے اور چالان کی مد میں 70 کڑوڑ روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب ان کا ٹارگٹ ایک روپے تک جرمانہ وصول کرنے کا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اس مہم کے دوران خاص طور پر نشانہ بنایا جائے گا اور شہریوں کی جان بچانے کے لیے انہیں ہیلمٹ کی پابندی لازمی کرنا ہوگی۔

تازہ ترین