• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپنر تبریز شمسی کا جشن منانے کا انداز مقبول

اسپنر تبریز شمسی کا جشن منانے کا انداز مقبول


مزانسی سپر لیگ (ایم ایس ایل) میں ساؤتھ افریقا کے اسپن بولر تبریز شمسی کا وکٹ کے بعد جشن منانے کا منفرد انداز مقبول ہوگیا۔

ساؤتھ افریقا میں جاری لیگ میں دلچسپ میچز کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے فاتحانہ انداز بھی مشہور ہورہے ہیں۔

پارل را کس کی جانب سے کھیلتے ہوئے تبریز شمسی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈیوڈ ملر کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار ایسے منفرد انداز میں کیا، جیسے کوئی جادوگر اپنا جادو دکھاتا ہے۔

انہوں نے ہاتھ میں موجود رومال سے لکڑی نکال کے دکھائی، اس جادوئی انداز کو تماشائیوں نے خوب سراہا۔

29 سالہ اسپنر نے سرخ رنگ کا رومال نکال کر اُسے چھڑی میں تبدیل کردیا۔

تبریز شمسی اس سے پہلے بھی میچوں میں حریف کو آؤٹ کرنے کے بعد اسی اسٹائل سے خوشی کا اظہار کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تبریز شمسی کے انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تبریز شمسی ۔ جادوگر کرکٹر‘‘

ایک اور صارف نے کچھ اس انداز میں تبصرہ کیا ’’تبریز شمسی: پارٹ ٹائم کرکٹر ۔ فل ٹائم جادو گر‘‘

کرکٹ اعداد و شمار کے حوالے سے شہرت رکھنے والے مظہر ارشد نے لکھا کہ ’’تبریز شمسی کا جشن منانے کا انداز کچھ دیوانہ پن جیسا ہے۔









یہ سب کچھ اپنی جگہ لیکن تبریز شمسی کی جادو گری کے باوجود اُن کی ٹیم پارل راکس ڈربن ہیٹ سے شکست کھا گئی۔ ڈربن ہیٹ نے 197 رنز کا ہدف سات گیندوں پہلے حاصل کرلیا۔

تازہ ترین