• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکا، دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا 2 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت

امریکا، دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا 2 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت


فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک)عام طور پر دنیا بھر میں مہنگے سے مہنگا کیلا بھی 100سے 250روپے کے درمیان فروخت ہوتا ہے، تاہم امریکا کے ایک آرٹ میوزیم میں ایک کیلا ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریباً 2 کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہوا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی بیچ کے ایک آرٹ میوزیم میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے 3 میں سے 2 کیلے فروخت ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ میامی بیچ کے مذکورہ آرٹ میوزیم میں3کیلوں کے سیٹ کا واحد کیلا تاحال موجود ہے اور منتظمین کو امید ہے کہ بچ جانے والا کیلا بھی ایک لاکھ 20ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی2کروڑ روپے کے قریب تک فروخت ہوجائے گا۔ تینوں کیلوں کو اٹلی کے ماہر آرٹسٹ نے پھل فروش کی دکان سے خرید کر پیکنگ میں استعمال ہونے والی ٹیپ سے دیوار سے چپکا کر آرٹ کا شاہکار پیش کیا تھا اور لوگوں نے اس سے متاثر ہوکر 3میں سے2کیلے خرید لیے۔رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ماہر نے ابتدائی طور پر آرٹ میوزیم میں کانسی اور اسٹیل سمیت دیگر چیزوں سے تیار کردہ کیلوں کو پیش کرنے سے متعلق بھی سوچا، تاہم وہ اپنے ہی خیال پر عمل نہ کر سکے اور انہوں نے مصنوعی کیلے کے بجائے اصلی کیلے کو آرٹ میں پیش کیا۔اٹلی کے ماہر آرٹسٹ نے میامی بیچ کے پھل فروش کے دکان سے 3 تازہ کیلے خرید کر انہیں ٹیپ سے چپکا کر دیوار پر آویزاں کردیا اور آرٹ کے شوقین افراد نے 3 میں سے 2 کیلے خرید لیے۔آرٹ منتظمین نے اصلی کیلوں کو دیوار پر اس طرح لٹکانے کے آرٹ کو ’عالمی کاروبار‘ سے تشبیہ دی اور کہا کہ اگر فرض کیا جائے کہ دنیا کے تمام کیلے یوں ہی دیواروں پر لٹکے رہیں یا کسی اور جگہ پڑے پڑے سڑ جائیں تو کیا ہوگا؟۔

تازہ ترین