• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز، ٹکٹوں کی کل سے فروخت، سلیکٹرز کی آج اہم مشاورت

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت ہفتے کو شروع ہو گی


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کےدونوں ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت ہفتے کو شروع ہو گی ۔ٹکٹوں کی قیمت پچاس روپے رکھی گئی ہے،تاکہ شائقین کی حوصلہ افزائی کی جائے، دوسری جانب قومی سلیکٹرزسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم منتخب کرنے کے لئے جمعے کو حتمی مشاورت کریں گے۔فواد عالم ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے یقینی امیدوار ہیں۔مصباح الحق ٹیم کے اعلان کے علاوہ شکست کی وجوہات اور مستقبل کی حکمت عملی سے بھی میڈیا کو آگاہ کریں گے۔پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی وطن واپسی پرجمعے کی دوپہر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان جمعے کو پریس کانفرنس میں کریں گے۔ ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پشاور،اسد شفیق کاشف بھٹی،اور شان مسعود کراچی پہنچ گئے۔دیگر کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔وقار یونس ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ ہوگئے تھے وہ جمعے کی شب لاہور پہنچ رہے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے چند روز قبل نسیم شاہ کی والدہ کا انتقال ہوا تھا، طویل مسافت اور پروازیں نہ ملنے کی وجہ سے وہ والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے فوری بعد ان کی پہلی دستیاب فلائٹ کا انتظام کیا گیاتھا۔ تاکہ شائقین کی حوصلہ افزائی کی جائے۔دریں اثناءپاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز 2019 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اور ان کی مالیت کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیدیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔پنڈی اسٹیدیم میں شعیب اختر انکلوژرز کے ٹکٹس پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاوید میاں داد، فضل محمود، قائد، وسیم اکرم، عمران خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹس پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے۔علاوہ ازیں روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں اور کالجوں کے لیے بڑی تعداد میں ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔

تازہ ترین