• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ساؤتھ ایشین گیمز، پانچ مزید گولڈ میڈل پاکستان کے نام، تین ملکوں کی تمغوں کی سنچری

ساؤتھ ایشین گیمز، پانچ مزید گولڈ میڈل پاکستان کے نام


کراچی( اسٹاف رپورٹر) نیپال میں کھیلے جانے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے جمعرات کو مزید پانچ گولڈ میڈل جیت لئے ، اس کے گولڈ میڈلز کی تعداد15ہوگئی ہے، جمعرات کو پاکستان نے ایک سلور اورچھ برانز میڈلز بھی حاصل کئے، تمغوں کی دوڑ میں بھارت، نیپال اور سری لنکا نے اپنے تمغوں کی سنچریاں مکمل کرلی، پاکستان کے محمد نعیم نے 110میٹرز ہر ڈلز میں ، رحمت علی ہزارہ نے کراٹے، ہارون خان اور رب نواز نےتائیکوانڈوکے58اور80کے جی میں گولڈ میڈل جیتا،پاکستان نے کے محمد امجد اقبال نے ووشو کے85کے جی میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا، جبران مسعود نے تائی کوانڈو میں سلور میڈل اپنے نام کیا، صائمہ شہزاد نے ویٹ لفٹنگ کے55کے جی اور صبا اسرار نے400میٹرز دوڑ میں برانز میڈل جیتا،عائشہ نور نے 49کے جی تائی کوانڈو میں برانز میڈل جیتا۔، جبکہ ووشو میں 52,56,65کے جی میں فاطمہ،عبد الخالق اور صدام حسین نے برانز میڈلز جیت لئے۔ پاکستان نے 2106کے گیمز میں12گولڈ میدل جیتے تھے جو اس بار بہتر ہوگیا ہے، پی او اے کے صدرلیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے جاری ساوتھ ایشین گیمز میں قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کارکردگی کو سراتے ہوئے مبارکباد دی ہے، گیمز میں پاکستان نے اب تک 15,23,24گولڈ، سلور اور برانز میڈلز حاصل کئے ہیں اس کے تمغوں کی مجموعی تعداد62ہوگئی ہے، بھارت نے 62,41,21گولڈ، سلور اور برانز میڈلز حاصل کئے ہیں124میڈلز کے ساتھ وہ پہلی پوزیشن پر ہے، نیپال کے36 گولڈ،27سلور38 برانز کے ساتھ 101میڈلز ہیں، سری لنکا نے تیسری پوزیشن پر17,35,55گولد، سلور اور برانز میڈل کے ساتھ 107میڈلز جیت لئے ہیں، سوئمنگ کے200میٹرز خواتین میں نیپال کی گوریکا سنگھ نے گولڈ میڈل جیت لیا، باسکٹ بال میں بنگلہ دیش نے نیپال کو، فٹبال میں بھوٹان نے مالدیپ کو مات دی، ویٹ لفٹنگ میں بھارت اور سری لنکا کا پلہ بھاری رہا۔

تازہ ترین