• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح سلیکشن میں ون مین شونہیں کررہے، ندیم خان

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) قومی سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینٹرندیم خان کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ ون مین شو کی طرح سلیکشن کمیٹی کو چلارہے ہیں اور دفاعی کوچ ہیں۔جمعرات کو یو بی ایل کمپلکس میں جنگ کو انٹر ویو میں ندیم خان نے کہا کہ مصباح الحق چھ سلیکٹرز سے مشاورت کے بعد ٹیم تشکیل دیتے ہیں۔سری لنکا کی سیریز سے قبل بھی سب سے میں نے مشورے کئے ہیں، مصباح الحق اگر دفاعی کوچ ہوتے توکبھی بھی نوجوان فاسٹ بولروں کو آسٹریلیا لے کر نہ جاتے انہوں نے مشکل فیصلہ کیا تھا بدقسمتی سے فیصلہ غلط ثابت ہوا ۔تمام چھ سلیکٹرز فرسٹ کلاس ٹیموں کے ہیڈ کوچ ہیں اس لئے کسی کھلاڑی کونظر انداز ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے کچھ نئے کھلاڑیوں کو پول میں شامل کیا ہے جنہیں وقت پڑنے پر موقع دیا جائے گا۔قائد اعظم ٹرافی میں ذیشان اشرف اور ذیشان ملک سمیت کئی اور کھلاڑیوں کو پول میں رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین