• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح کے بیٹے فہام الحق ٹورنامنٹ میں شرکت کے بجائے بیرون ملک روانہ

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) جونیئر سطح پر عام طور پرنوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب ہوجائے تو انہیں رات کو نیندنہیں آتی ہے۔لیکن با اثر والد مصباح الحق کا بیٹاہونے کے ناتے سے ایک نوجوان کرکٹرفہام الحق نے پی سی بی انڈر 16ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی اور اہل خانہ کے ساتھ سیر کرنے آسٹریلیا چلے گئے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا نوجوان کھلاڑی نے تین روزہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی کیا سلیکٹرز انہیں ون ڈے ٹورنامنٹ کی ٹیم میں شامل کریں گے۔ون ڈے ٹورنامنٹ 8دسمبرسے شروع ہورہا ہے۔ سینٹرل پنجاب اور سندھ کا میچ فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ فہام الحق نےٹیم سے کٹ لینے کے باوجود تین روزہ ٹورنامنٹ کے دونوں میچ نہیں کھیلے اب انہیں ون ڈے ٹورنامنٹ میں کھلانے کی تیاری ہورہی ہے۔مصباح جمعہ کو لاہور پہنچے گے۔

تازہ ترین