• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش ہے توقعات پر پورا اتروں، جیب میں ریکارڈ جمع ہوگئے، فواد عالم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے34ویں فرسٹ کلاس سنچری بناکرشفیق پاپا کا ریکارڈ توڑ دیا۔ان کا کہنا ہے کہ سیزن کے آغاز سے قبل جو محنت کی ہے اس کا پھل مل رہا ہے۔کوشش کررہا ہوں کہ مسلسل اچھی کارکردگی دکھاوں۔مجھ سے جو توقعات ہیں اس پر پورا اتروں۔ٹیم میں واپسی کے بارے میں کہنا قبل از وقت ہے۔جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جو میرے حق میں بہتر فیصلہ ہو وہی ہونا چاہیے۔سب سے بڑی خوشی یہ ہوگی کہ دس سال بعد پاکستان ٹیم میں موقع مل سکتا ہے۔دس سال پہلے جس وقت پاکستان میں ٹیسٹ ہوا تھا اس میں میں بارہواں کھلاڑی تھا۔ڈومیسٹک میں کارکردگی ہی اوپر آنے کا پیمانہ ہوتا ہے میں نے اوپر آنے کے لئے فارم دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی انسان سے نہیں اللہ کی ذات سے امید اچھی ہے۔ کم بیک کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔جیب میں بہت سارے رکارڈز جمع ہوگئے ہیں ۔سیزن شروع ہونے سے پہلے نیٹ اور ٹرینگ پر بہت زیادہ توجہ دی،سری لنکا کی ٹیم کا آنا خوش آئند ہے ۔دس سال پہلے ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں میں پاکستان ٹیم کا حصہ تھا ۔لاہور میں جب حملہ ہوا تو پچھلی بس میں بیٹھا تھا ۔وہ یادیں بھول نہیں سکتا۔

تازہ ترین