• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مصباح کو فرنچائز میں کوچنگ نہیں کرنی چاہئے، معین خان

آسٹریلیا میں عبرتناک شکست ہوئی ہے، معین خان


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق کپتان اور ماضی کے ٹیسٹ وکٹ کیپر معین خان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو پی ایس ایل فرنچائز میں کوچنگ نہیں کرنی چاہئے ۔یہ مفادات کا تصادم ہے ۔اب بھی کہتا ہوں سرفراز کو ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ غلط تھا۔ آسٹریلیا میں عبرتناک شکست ہوئی ہے ۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکسی کھلاڑی کو ایک میچ میں مک گرا یا وسیم اکرم سے ملانا مناسب نہیں ۔کھلاڑی دس سال کھیل کر میک گرا یا وسیم اکرم بنتا ہے۔

تازہ ترین