• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی، فائنل سنٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل سنٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان 27دسمبر سےکھیلا جائے گا۔ناردرن نے فیصل آباد میں قومی ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ بھی جیتا تھا۔جمعرات کوناردرن نے خیبرپختونخوا کو 39 رنز سے شکست دے دی۔سدرن پنجاب کے خلاف میچ ڈرا کرنے کے باوجود سنٹرل پنجاب کی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔سندھ اور بلوچستان کے درمیان میچ بھی ڈرا ہوگیا۔فواد عالم نے ایک اور سنچری بناکر اپنا کیس مضبوط کردیا۔احمد شہزاد نے میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں۔اس میچ میں آٹھ سنچریاں بنی یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ناردرن نے خیبرپختونخوا کو 39 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ 245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 205 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ذوہیب خان اور اسرار اللہ کی نصف سنچریاں بھی خیبرپختونخوا کو شکست سے نہ بچاسکیں۔پہلی اننگز میں 2وکٹیں حاصل کرنے والے ناردرن کے کپتان نعمان علی نے دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل ناردرن نے 8وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ جواب میں خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 306 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

تازہ ترین