• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمران کبھی مائنس نہ ہونگے، جن کو ہونا تھا مائنس ہو چکے، فرخ حبیب

عمران کبھی مائنس نہ ہونگے، جن کو ہونا تھا مائنس ہو چکے، فرخ حبیب


کراچی(ٹی وی رپورٹ)پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنیکی باتیں بے معنی ہیں جن کو مائنس ہونا تھا ہو چکے ہیں،مولانا کو کنٹینر پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، بلاول بھٹوکو اپنے والد کی منی لانڈرنگ کا حساب دینا ہے،شہباز شریف نواز شریف کے ساتھ شہبالا بن کر لندن روانہ ہو گئے۔ رہنما پی پی نئیر بخاری،مسلم لیگ ن کی شیزا فاطمہ بھی گفتگو میں شریک تھے۔معروف شاعر جوش ملیح آبادی، عظیم مزاح نگار پطرس بخاری کو برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کراچی میں اغوا ہونے والی دعا منگی کے ماموں اعجاز منگی نے کہا کہ ابھی تک ہم بند گلی میں کھڑے ہیں،دعا کا اغوا بسمہ کے اغوا کا تسلسل ہے اگر بسمہ کے اغوا کار گرفتار کرلئے جاتے تو دعا اغوا نہ ہوتی اگر دعا کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ہم نہیں جانتے کل کراچی کے کس گھر کو یہ حال دیکھنا پڑے۔ دعا منگی کی دوست خدیجہ عباس کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیملی کو اپنی بیٹی کی بازیابی کے ساتھ ساتھ یہ اپیل کرنی پڑی کہ خدا کے لئے ہماری بیٹی کی کردار کشی نہ کی جائے ایسے معاشرے پر افسوس کرنا بنتا ہے۔ کاشانہ ہوم پر بات کرت ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ افشاں لطیف کے شوہر کا نام نوشاد لطیف ہے جو شہباز شریف کے ذاتی عملے کا ممبر رہا ہے۔

تازہ ترین