• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: صوبائی مشیروں کا تقرر، گورنر سے منظوری کی شرط ختم، ترمیمی بل پیش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں وزیر اعلیٰ کے مشیروں کی تقرری کے لئے گورنر سے منظوری کی شرط ختم کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں جمعرات کوسندھ ایڈوائزرز اپائنمنٹ پاور ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔اس بل کے تحت سندھ میں وزیر اعلی کے مشیروں کی تقرری کے لئے گورنر کی منظوری کی شرط ختم کردی جائے گی اور وزیر اعلی اپنے مشیروںکا تقرر از خود کرسکیں گے۔ایوان میں ترمیمی بل صوبائی وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے پیش کیا جسے مزید غور و خوض کے لئے قائمہ کمیٹی قانون کو بھیج دیاگیا جو دو ہفتوں میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ بعدازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس دس دسمبر تک ملتوی کردیا گیا۔

تازہ ترین