• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قومی دولت واپس لانے کاوعدہ کیا تھا، قسطیں آنا شروع ہو گئیں، فواد

قومی دولت واپس لانے کاوعدہ کیا تھا، قسطیں آنا شروع ہو گئیں، فواد


اسلام آباد(نمائندہ جنگ‘اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن سے قبل لوٹی گئی قومی دولت ملک واپس لانے کے جو وعدے کئے تھے‘اس کی قسطیں آنا شروع ہو گئی ہیں‘شہباز شریف کی 32 کمپنیوں کا ٹرن اوور 432 بلین روپے ہے۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس آجائے‘یہ لوگ ہمت پکڑیں اور اور باقی لوگ بھی اپنا اپنا پیسہ واپس کریں ۔ نواز شریف کے کیس میں طے کردہ اصول سب پر لاگو رہے گا۔

تازہ ترین