• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر سےLNG ڈیل میں کوئی ترمیم نہیں ہوگی، مشیر پٹرولیم ندیم بابر

اسلام آباد( خالد مصطفیٰ)پاکستان قطر سےایل این جی کی خریدنے کی ڈیل میں کوئی ترمیم نہیں کرے گا، ایل این جی کی امپورٹ میں نہ کمی کرے گا بلکہ قطر سے کئے گئے معاہدے کے مطابق ایل این جی امپورٹ کرتا رہے گا، تاہم وزیراعظم نے مشیر برائے پٹرولیم ندیم بابر کو مذید ایل این جی امپورٹ کرنے کےلئے قطری حکام سے رابطے میں رہنےکی ہدائت کی ہے۔پٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ حکومت ایل این جی کی موجودگی کو یقینی بنانا چاہتی ہے اور یہ کہ مشیر پٹرولیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ گزشتہ 24 ماہ میں ایل این جی کی قیمت میں 9 سے 16 فیصد تبدیلی آئی ہے، وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایل این جی کی ا سپوٹ خریداری میں ایل این جی کی قیمت کئی گنا بڑھے گی۔

تازہ ترین