• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”اثاثوں کی تلاش “ کا انوکھا انداز !! ”خبرناک“ کا دلچسپ شو آج دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز)طنز و مزاح سے بھر پور ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں جمعہ کو حفیظ اللہ نیازی اور فردوس آپا کی آمد ہوگی۔ شو کے دوران ”اثاثوں کی تلاش “ کا انوکھا انداز بھی سامنے لایا جائے گا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مہمانوں کا کہنا تھا کہ ”اثاثے کیسے ڈھونڈیں یہاں تو لوگ بیویاں بھی ظاہر نہیں کرتے؟“ ۔ ”پتھری بیگم کا حسن اور سنگدل کا دیوانہ پن، بٹ صاحب چلے شعر و سخن کی محفل سجانے، گورکن کے گورکھ دھندے اور مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے؟۔“ پروگرام کے دوران اِن تمام موضوعات کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ ”خبرناک“ کا دلچسپ شو ناظرین رات11بجکر 5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔
تازہ ترین