• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی ا ے آپریشن،سرکاری اراضی سے پارکنگ ختم‘ خاردار تاریں نصب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ روز اسلام آباد کے ایک بڑے مال کے سامنے سرکاری اراضی پر بنائی گئی غیر قانونی پارکنگ کو ختم کر کے دوبارہ خاردار تاریں نصب کر دیں۔ سی ڈی اے ترجمان کے مطابق سینٹورس مال ہدایات دی گئیں کہ وہ آئندہ سرکاری اراضی پر پارکنگ سے باز رہیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ قبل ازیں سی ڈی اے نے اس غیر قانونی پارکنگ کو ختم کر دیا تھا تاہم مال انتظامیہ نے ازخود دوبارہ خاردار تار کو توڑ کر پارکنگ کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔
تازہ ترین