• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانسٹیبل شہید کرنے پر گرفتار دو بھائی گواہان منحرف ہونے پر بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے کے الزام میں گرفتار دونوں بھائیوں کو گواہان کے منحرف ہونے پر بری کر دیا۔ تھانہ جنڈ میں 26جنوری 2010کو درج ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہنگو کے رہائشی بھائی علی حسن اور خلیل احمد ایک واردات میں شہزاد نامی شخص کو زخمی کر کے فرار ہو رہے تھے کہ قریب ہی امام بار گاہ ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل عابد علی نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو کر شہید ہوگیا،ادھر ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب طاہر کاظم کا کہنا ہے کہ منحرف ہونے والے گواہوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
تازہ ترین