• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پارکنگ فیس کا اطلاق نہیں ہونے دینگے‘ اجمل بلوچ

اسلام آباد (جنگ نیوز) مرکزی انجمن تاجراں پاکستان اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری خالد چوہدری، ملک ربنواز، شہزاد عباسی، لیاقت بٹ، راجہ جاوید، آفتاب گجر، راجہ خرم نیاز، الطاف حسین شاہ اور یوسف راجپوت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کی کسی بھی مارکیٹ اور تجارتی مرکز میں ایم سی آئی یا سی ڈی اے کو پارکنگ فیس کا اطلاق نہیں کرنے دینگے اور ایسی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی کیونکہ ایم سی آئی یا سی ڈی اے کے پاس نیا ٹیکس لگانے کا کوئی اختیار ہی نہیں اس کیلئے مروجہ طریقہ کار موجود ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مرضی کے بغیر ایسا کرناممکن نہیں۔
تازہ ترین