• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی آبادی کےپیش نظرٹائون پلاننگ کی اہمیت بڑھ گئی ،راجہ بشارت

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں تیزی سے بڑھتی آبادی کے پیش نظر تحصیل سطح پرٹاؤن پلاننگ کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ وہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کی تحصیلوں میں اراضی کے استعمال کے لیے نئے ماسٹر پلان کی تیاری کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔مشیر وزیراعلی پنجاب سلمان شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ضلع کی جگہ تحصیل کو کلیدی اہمیت حاصل ہونے جا رہی ہے۔ اس لیے آئندہ سال بلدیاتی انتخابات سے پہلے تحصیلوں میں لینڈ یوزماسٹرپلان مرتب کرنے کا کام مکمل کر لیا جائے. انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پرجنوبی پنجاب، وسطی پنجاب اور شمالی پنجاب سے ایک ایک منتخب تحصیل سے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے۔ پائلٹ پراجیکٹ کے لیے جنوبی پنجاب سے تحصیل صادق آباد، وسطی پنجاب سے تحصیل شیخوپورہ اور شمالی پنجاب سے تحصیل گجرات کا انتخاب کیا گیا ۔
تازہ ترین