• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی سطح پر نئے یونٹس کا قیام مشاورت سے ہو گا، اے این پی

کوئٹہ (آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی ضلعی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت صدر جمال الدین رشتیا ہوا۔ جس میں تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث ہوئی ۔اجلاس میں ضلع کوئٹہ کی سطح پر پارلیمانی امور کیلئے سات رکنی ضلعی کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی حاجی نذر علی پیر علیزئی،حاجی شان عالم کاکڑ،عین الدین ترین،ثنا اللہ کاکڑ،ارباب غلام کاسی،سید یاسین آغا،صحبت خان کاکڑ پر مشتمل ہوگی ۔ اجلاس میں ضلع کوئٹہ کی سطح پر نئے یونٹ کے قیام کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں صوبائی سینئر نائب صدر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی ،ضلعی صدر جمال الدین رشتیا اور جنرل سیکرٹری حاجی نذر علی پیر علی زئی شامل ہونگے ،ضلعی سطح پر نئے یونٹس کا قیام تینوں ارکان کی مشاورت سے ہوگا۔دریں اثنا جمال الدین رشتیا،حاجی نذر علی پیر علیزئی،شان عالم کاکڑ،عین الدین ترین،ثنااللہ کاکڑ،ارباب غلام کاسی،یاسین آغا،صحبت کاکڑ،اخلاق بازئی،زمان کاکڑ،ماسٹر عبدالعزیز،ندیم کاسی،ملک عرفان بازئی اور حبیب ننگیال نے ضلعی کونسل کے ممبر فیض اللہ کاکڑ،کلی محراب کچلاک یونٹ صدر رفیع اللہ کاکڑ کے چچا حاجی تاج محمد آکا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔
تازہ ترین