• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء پسے ہوئے طبقات کی ترجمانی کریں، راحب بلیدی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء ملک کے اندر انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار اور پسے ہوئے طبقات کی ترجمانی کریں وکلاء کی ٹریننگ کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، وکلاء کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہے گا، بلوچستان بار کے زیر اہتمام اس وقت ملک بھر کے جوڈیشل اکیڈمیز میں سینکڑوں وکلاء کو ٹریننگ کیلئے بھجوا چکے ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی راحب خان ایڈووکیٹ نے بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی میں وکلاء کے تین روزہ ٹریننگ کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظہیر الدین کاکڑ ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی سید انور آفتاب ڈائریکٹر ایڈمن ظریف بلوچ ایڈوائزر نذر محمد کاکڑ رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ راشد محمود کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے، بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نئے وکلاء کے تربیت کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ وہ پروفیشن میں اپنا اہم کردار ادا کرسکیں انہوں نے ٹریننگ کے شرکاء سے کہا کہ وہ معاشرے میں انصاف کے فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں کریں اور پسے ہوئے طبقات کی ترجمانی کریں، اس موقع پر ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی سید انور آفتاب نے کہا کہ بلوچستان بار کونسل کی وجہ سے اس ٹریننگ کا انعقاد ہوا، آئندہ بھی بلوچستان بار کونسل کے تعاون سے ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے بعد ازاں جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے ٹریننگ میں شامل وکلاء میں اسناد بھی تقسیم کئے۔
تازہ ترین