آپ آف لائن ہیں
ہفتہ17؍ذی الحج 1441ھ8؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نظریاتی سوچ کی بنیادپر وابستگی سعادت ہے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آئی این پی) جمعیت نظریاتی بلوچستان کی رکنیت سازی کے اختتام پرکنوینروں کا اجلاس صوبائی کنوینر مفتی شفیع الدین کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس سے صوبائی کنوینرمفتی شفیع الدین مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی ڈپٹی کنونیئرحاجی عبیداللہ حقانی مرکزی معاون کنوینر مفتی فداالرحمنٰ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ رکنیت سازی کی تکمیل پر اضلاع کے کنوینروں کومبارکبادیتے ہوئے کہا ہےکہ عوام نے رکنیت سازی میں جمعیت نظریاتی پر جواعتماد کااظہارکیا یہ جماعت کی حقانیت کی دلیل ہے۔ نظریاتی سوچ کی بنیادپر وابستگی بڑی سعادت ہے، جمعیت نظریاتی قوم کی امیدوں کی آخری کرن بن ہے۔ہر فورم پر مسلمانوں پر مظالم اور اور طاغوتی قوتوں کے جبر و استبداد کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
کوئٹہ سے مزید