• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ا یف سب انسپکٹر سمیت5پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمے میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے سب انسپکٹر راقب عثمان اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا ابوبکر، کانسٹیبلوں جاوید ،سہیل اور اسلم کو گرفتار کرکے 4 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ سے 9 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے،عدالت میں محمد ارشاد نے موقف اختیار کیا کہ فاضل عدالت سے رجوع کرنے پر بوگس چیک کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا لیکن تمام ثبوت پیش کرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا ، فاضل عدالت نے منشیات کے 2 ملزمان بلال اور وسیم اختر کو جرم ثابت ہونے پر 10 ماہ قید اور 10،10 ہزار جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے، سیشن عدالت نے سب انجینئر لوکل گورنمنٹ اور ڈویژنل اکاؤنٹنٹ کی جانب سے کنٹریکٹر کی 3 کروڑ کے ٹینڈرز کی رقم میں سے مبینہ طور پر 65 فیصد ہتھیانے کے خلاف درخواست پر وکلاء دلائل کے لئے سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی ہے،فاضل عدالت میں شہری امجد نسیم مغل نے درخواست دائر کی تھی،فاضل عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد مقدمہ کی پیروی نہ کرنے والی ملزمہ زلیخاں بی بی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، جسٹس آف پیس نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں نسیم بی بی نے درخواست دائر کی تھی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے شراب کے ملزم انصر کو جرم ثابت ہونے پر ڈیڑھ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کاحکم دیاہے ۔
تازہ ترین